
اسلام آباد،وزیر اعظم عمران خان سے وزیر صنعت و پیداوارمخدوم خسرو بختیارکی ملاقات،ملاقات میں پی ٹی آئی کے علاقائی تنظیمی ڈھانچے اور جنوبی پنجاب کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات میں وزیراعظم نے جنوبی پنجاب میں پی ٹی آئی کو مضبوط اور فعال بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے علاقے کے لوگوں کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں بالخصوص جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ذاتی طور پر جنوبی پنجاب سے متعلق تمام معاملات پر پیش رفت کی مستقل بنیادوں پر نگرانی کریں گے۔