اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

راولپنڈی میں سال نو کی سب سے بڑی چوری کی واردات ،مقدمہ درج

راولپنڈی ،سال نو کی سب سے بڑی چوری ، راولپنڈی میں گھر میں کام کرنیوالی ملازمہ کروڑوں روپے مالیت کا 200تولے سونا لے اڑیں،چور خواتین گھر سے لاکھوں روپے نقدی بھی لے اڑیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق چوری کی واردات تھانہ ریس کورس کے علاقے میں پیش آئی۔ بلال احمد نامی شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ درخواست میں بتایا گیا کہ دوخواتین ہمارے گھر آئیں اور خود کو ماں بیٹی ظاہر کیا، ہمیں گھر میں کام کرنے کیلئے رکھیں، ہم نے دونوں خواتین کوگھر میں کام کرنے کیلئے رکھ لیا،وہ دو خواتین اپنے ساتھ ایک اور نامعلوم خاتون کو لے کر ہمارے گھر میں کام کرنے کے لیے آئیں، دن میں وہ تینوں خواتین ہمارے گھر سے 2 کروڑ52 لاکھ روپے مالیتی سونا 200 تولے لے اڑیں ،خواتین ایک لاکھ اسی ہزار روپے نقدی بھی لاکر توڑ کر چوری کر کے لے گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker