بین الاقوامی

چین کی جانب سے شام کو کووڈ۔19ویکسین کی 10 لاکھ خوراکوں کی فراہمی

بیجنگ ()
چینی حکومت کی جانب سے شام کو فراہم کردہ کووڈ۔19ویکسین کی 10 لاکھ خوراکوں کی حوالگی کی تقریب شامی وزارت صحت میں منعقد ہوئی۔ چینی میڈ یا کے مطا بق شام کے وزیر صحت حسن ال غباش اور شام میں چین کے سفیر فونگ بیاو نے تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر حسن ال غباش نے شام کو کووڈ۔19ویکسین ، میچنگ سرنجز اور نیوکلک ایسڈ ٹیسٹنگ ریجنٹس فراہم کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ شام اور چین کے درمیان اچھے تعلقات کا مظہر ہے۔ چین کی جانب سے فراہم کردہ انسداد وبا کا سامان وبائی صورتحال کے خلاف جنگ میں شام کی مدد کرے گا۔
وبائی صورتحال کے دوران چینی حکومت نے شام کو ویکسین سمیت انسداد وبا کے سامان کی بارہا امداد فراہم کی ہے۔ دونوں ممالک کے طبی ماہرین نے ورچوئل کانفرنس کے ذریعے نوول کورونا وائرس کی تشخیص اور علاج پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker