بیجنگ ()
چینی وزیر خارجہ وانگ ای 4 سے 7 جنوری تک اریٹیریا، کینیا اور کوموروس کا دورہ کریں گے۔ بعد ازاں وہ مالدیپ اور سری لنکا کا دورہ بھی کریں گے۔ یہ دورہ چین کے وزیر خارجہ کے گزشتہ 32 سالوں سے ہر سال کے آغاز میں افریقہ کے دورے کی روایت کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ چینی میڈ یا کے مطا بق
چینی حکومت کے افریقی امور کی خصوصی نمائندہ شو جنگ حو نے اس حوالے سے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کووڈ ۱۹ کی وبا کے موجودہ پس منظر میں چین اب بھی مذکورہ عمدہ روایت پر قائم ہے جو چین اور افریقہ کے درمیان اٹوٹ اور مخلص برادرانہ دوستی کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چا ئنا چین-افریقہ روایتی دوستی اور چین-افریقہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ قبل چین-افریقہ تعاون پر فورم کی آٹھویں وزارتی کانفرنس سینیگال میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔ اجلاس میں "نو پروجیکٹس” اور دیگر اہم تعاون کے اقدامات کا اعلان کیا گیا، جس کا افریقی فریق کی طرف سے پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ شو نے کہا کہ وزیر خارجہ وانگ ای کا ایک ماہ بعد دوبارہ افریقہ کے دورہ کا مقصد وزارتی کانفرنس کے نتائج پر عمل درآمد کو فروغ دینا، عملی تعاون، اور وبا پر قابو پانے اور جلد از جلد اقتصادی بحالی کے حصول میں افریقی ممالک کی مدد کرنا ہے۔ اس سے ایک بار پھر موثر، عملی اور وعدوں کی پاسداری کے چین کے مستقل انداز کا مظاہرہ ہوا ہے۔