
غذر(آئی پی ایس )گلگت سے اشکومن کی طرف جاتے ہوئے گلوداس کے مقام پر گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے ۔مسافروں کا تعلق گلگت کے نواحی گاوں نومل سے بتایا جارہا ہے۔