لاہور میں کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے مزید نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد اومیکرون کیسز کی تعداد 153 ہوگئی ۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے 39 نئے کیسز سامنے آگئے، شہر میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 151 ہو چکی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں اومیکرون کیسز کی تعداد 153 ہوگئی ہے، اومیکرون کا شکار افراد میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی شامل ہیں۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق اومیکرون وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، اومیکرون پھیلنے کی شرح ڈیلٹا ویرینٹ سے بھی زیادہ ہے۔دوسری جانب حکومت نے کورونا کے باعث پابندی والے ممالک کی کیٹیگری بی اورسی کوختم کردیا اور پاکستان آنے والوں پندرہ سال یا زائدعمر کے مسافروں کیلئے پرواز سے 48 گھنٹے قبل پی سی آرٹیسٹ لازمی قرار دیا۔حکومتِ پاکستان نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کورونا کے باعث پابندی والے ممالک کی کیٹیگریز بی اور سی فہرست کو مکمل ختم کردیا۔اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حکومتی احکامات پر نیا حکم نامہ جاری کردیا، این سی او سی کی ہدایت پر نئی ٹریول ایڈوائزری کا نوٹیفکیشن جاری گیا ہے ، جس کے مطابق نئی ٹریول ایڈوائزری پر5جنوری سے عمل درآمد ہوگا۔نوٹیفکیشن میں پاکستان آنے والوں کیلئے پروازسے 48 گھنٹے قبل پی سی آرٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، پی سی آرٹیسٹ 15سال یا زائد عمر کے مسافروں کے لیے لازمی قرار دیا۔سی اے اے نے اومیکرون کے پیش نظر یورپ سے آنے والوں کیلئے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے آنے والی 50 فیصدپروازوں کیمسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ ہوں گے۔سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ مثبت ٹیسٹ والے مسافروں کو10دن حکومتی قرنطینہ سینٹرز پررکھاجائے گا جبکہ مسافروں کا اپنے طور پرسلیکٹ کردہ جگہوں پر اپنے خرچ پر قرنطینہ کا آپشن موجود ہے۔سی اے اے کے مطابق کسی ہوٹل یامخصوص جگہ میں قرنطینہ پرمسافرخوداخراجات اٹھانیکاپابندہوگا ، محکمہ صحت کیسینٹرزمیں قرنطینہ ہونے پراخرجات نہیں لیے جائیں گے۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024