
چیف جج گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ نے گریڈ 18کے 4افسران اور گریڈ 16کے ایک افسرکو 7سال مکمل ہونے پر اگلے گریڈ میں ٹائم سکیل پر ترقی کی منظوری دیدی ۔چیف جج کی منظوری سے ایڈیشنل رجسٹرار نثار حسین نے نوٹیفکشن جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس جج کورٹ جسٹس علی بیگ نے گریڈ 18کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ئی ٹی شامل احمد کورٹ ایسویسٹ محمدنذر ،سمع الدین اور اسسٹنٹ رجسٹرار وقار احمد کو گریڈ 19جبکہ کمپوٹر اپریٹر فراصت علی کو گریڈ 17میں7سال مکمل ہونے پر ٹائم سکیل دینے کی منظوری دے دی ۔چیف جج کی منظوری سے ایڈیشنل رجسٹرار نثار حسین کے دستخطوں سے باقاعدہ نوٹیفکشن جاری کر دیا گیا۔