اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کامیاب جوان پروگرام : 29 ارب مالیت سے زائد قرضوں کی تقسیم کا عمل مکمل

اسلام آباد(آئی پی ایس)کامیاب جوان پروگرام کے تحت ملک بھر میں کاروبار ی قرضہ جات کی تقسیم میں مزید تیزی ،ملک بھر سے کامیاب جوانوں میں 29 ارب مالیت سے زائد قرضوں کی تقسیم کا عمل مکمل ہوگیا۔معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے قرض حاصل کرنے والے ملتان سے تعلق رکھنے والے جوان کی کہانی ٹویٹ کردی۔ ملتان سے تعلق رکھنے والے جوان سعید احمد نے قرض کی رقم سے موبائل فونزکا کام شروع کیا ، سعید احمد کے مطابق پہلے ملازمت کرتا تھا اور اپنا کاروبار شروع کرنا ہمیشہ سے ایک خواب تھا،کامیاب جوان پروگرام قرضہ سکیم کے تحت نیشنل بنک آف پاکستان سے 3 ملین کا قرضہ منظور ہوا۔ سعید احمد کے مطابق وزیر اعظم عمران خان، کامیاب جوان پروگرام کی پوری ٹیم اور نیشنل بنک کا شکر گزار ہوں کیونکہ ان کی بدولت میرا خواب پورا ہوا۔ معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام سے خالصتا ًمیرٹ کی بنیادپر قرضہ جات کی تقسیم کو یقینی بنا رہے ہیں،ہزاروں نوجوان اس پروگرام کے تحت قرضے حاصل کرکے اپنا کاروبار چلا رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نوجوانوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں، کامیاب جوان پروگرام کے تحت ہر مہینے دو سے تین ارب روپے مالیت کے قرضے منظور کیے جارہے ہیں۔ عثمان ڈارنے کہا کہ دو سال کے دورانیہ میں 29 ارب روپے سے زیادہ مالیت کے کاروباری قرضوں کی تقسیم بڑی کامیابی ہے،ملک بھر میں 4 ارب مالیت سے ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو جدید اور روایتی شعبوں میں تکنیکی تعلیم کے زیور سے آراستہ کر چکے ہیں،کامیاب جوان پروگرام سے ابتک مجموعی طور پر 34 ارب روپے کی لاگت سے ایک لاکھ بیس ہزار خاندان کامیاب ہوئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker