اہم خبریںپاکستان

پاکستان میں جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا

اسلام آباد،پاکستان میں جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی1443 ہجری 5 جنوری بروز بدھ کو ہو گی، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے اعلان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔

پیر کو جمادی الثانی کے چاند کی رویت کیلئے وزارت مذہبی امور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان سمیت زونل کمیٹی اسلام آباد کے ارکان نے شرکت کی۔مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کے مطابق پاکستان بھر میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس انکے ہیڈ کوارٹرز پرمنعقد ہوئے، پاکستان بھر میں مطلع ابر آ لود رہا اور کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، لہذا کمیٹی ارکان نے متفقہ اعلان کیا کہ آج چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 1443 ہجری 5 جنوری بروز بدھ کو ہو گی، شہریوں سے اپیل ہے وہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker