علاقائیگلگت بلتستان

گلگت میں جنریٹرز سے بجلی کی فراہمی کے خصوصی انتظامات

گلگت (آئی پی ایس ) حکومتی اقدامات کے باعث بجلی کی پیداواری صورتحال میں بہتری آنے لگی۔5 ڈیزل جنریٹرز سسٹم میں داخل،چیکنگ کے بعد فعال ہوں گے۔ گلگت شہر شام کے اوقات میں دو حصوں میں تقسیم،رات کو پانچ پانچ گھنٹے بجلی ملے گی۔ محکمہ برقیات کے حکام کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں بھی بجلی کی ترسیل کیلئے کوشش کررہے ہیں۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان صوبے کے ہرعلاقوں میں بجلی کی مکمل بحالی کیلئے متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور صوبے میں بجلی کی مزید بہتری کے حوالے سے صورتحال کو ذاتی طور پر مانیٹرکررہے ہیں اس حوالے سے انہوں نے متعلقہ حکام کو بھی ضروری ہدایات جاری کردیئے ہیں۔ محکمہ برقیات گلگت بلتستان کے مطابق ہمارا ادارہ مشکل میں ہمیشہ عوام کے ساتھ ہےاور عوام کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھتا ہیں۔اب بجلی کی صورتحال بہت بہتر ہوچکی ہے-عوام الناس سے گزارش ہے کہ بلا تعطل بجلی کی فراہمی کیلئے گھروں میں دیسی گیزرز،بجلی کے ہیٹرز اور دیگر برقی آلات سے اجتناب برتیں وزیراعلیٰ کی ذاتی کاوشوں سے گلگت کو بجلی کی فراہمی میں بہتری کی پیشرفت ہوئی ہے جس سے شہر کی بجلی کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جا ئے گا،واضح رہے کہ گلگت شہر میں بجلی کی موجودہ بہتر صورتحال پر عوامی حلقوں کی جانب سے وزیراعلیٰ سے خصوصی طور پراظہار تشکر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker