
غذر(آئی پی ایس) گزشتہ شب ایس ایچ او تھانہ سنگل غلام محی الدین کو اطلاع ملی کہ ایک دوکان کا دروازہ کھلا ہے جس پر انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنے عملے کو متحرک کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں چار دوکانوں کے تالے توڑ کر سامان لوٹا گیا تھا، چیونکہ اس رات شدید برف باری ہوئی تھی اور کسی بھی طرف سے ٹریفک نہیں چل رہی تھی جبکہ برف میں گاڑی کے گلگت کی طرف جانے کے نشان تھے اس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او سنگل و ٹیم نے بغیر وقت ضائع کئے ان نشانات کا تعاقب کیا اور پولیس چیک پوسٹ چمرداس کے عملے کو بھی چکنا رہنے کی ہدایت کی اور گاڑی کا پیچھا کرنے میں بڑی رکاوٹ برفباری تھی اسکے باوجود عملہ تھانہ سنگل نے ہمت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعاقب کا سلسلہ جاری رکھا اس اثناء میں انہیں اطلاع ملی کہ ایک مشکوک گاڑی کو چیک پوسٹ میں روکا گیا ہے گاڑی اور موجود چار اشخاص کی تلاشی لی گئی تو دوکانوں سے لوٹا گیا سامان ، نقدی اور آلہ واردات بر امد ہوا ملزمان کو فوری طور پر مزید تفتیش کے لئے تھانہ سنگل منتقل کردیا گیا واپسی میں بھی عملہ تھانہ کو برف اور موسمی شدت کا سامنا کرنا پڑا یوں موسم اور رات بھر کی محنت سے اندھیرے ، برف اور موسم کا فائدہ اٹھا کر کی جانے والے بڑی واردات کا سراغ ملا ، جس پر ایس پی غذر نے ایس ایچ او تھانہ سنگل غلام محی الدین و عملہ اور چمرداس چوکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔