اہم خبریںپاکستانتازہ ترینصحت

کورونا کی پانچویں لہر میں تیزی، حکومت نے عوام کو خبردار کردیا

این سی او سی نے کورونا کی پانچویں لہر تیزی سے بڑھنے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح دو فیصد سے بڑھ کر چھ فیصد ہوگئی، شہری ماسک ضرورپہنیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر اور میجر جنرل ظفر اقبال کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، وزیر اقتصادی امور عمر ایوب اور مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں ملک بھر میں کورونا کی مجموعی صورتحال ، پھیلاواور قومی ویکسین حکمت عملی پر غور کیا گیا، این سی او سی نے ویکسینیشن کے بارے سخت اقدامات پر اتفاق کیا۔این سی او سی اعلامیے کے مطابق کہ اومیکرون کی صورت کورونا کی پانچویں لہر تیزی سے بڑھ رہی ہے، تین روز میں کراچی کی کورونا کیسز شرح 2 سے 6 فیصد تک پہنچ چکی ہے، اومی کرون کے بیشتر کیسز کراچی میں سامنے آ رہے ہیں۔این سی او سی نے ضلع وار کورونا ویکسینیشن مہم پر غور بھی کیا جبکہ صوبوں کو کورونا ویکسینیشن مہم میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔این سی او سی نے ہدایت کی کہ صوبے ضلعی سطح پر ویکسینیشن کے مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنائیں اور کورونا پھیلاو کی رفتار کے پیش نظر شہری ماسک ضرور پہنیں اور شہری سماجی فاصلے کا خیال ضرور رکھیں۔این سی او سی نے ہدایت کی کہ شہری ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسینیشن کرائیں، ویکسینیٹڈ افراد اومی کرون سے کم متاثر ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker