اہم خبریںپاکستانصحت

پاکستان میں اومیکرون تیزی سے پھیلنے لگا، ایک دن میں 708 کیسز رپورٹ

پاکستان میں کوروناکا نیا ویرینٹ اومیکرون تیزی سے پھیلنے لگا، ایک دن میں کورونا کے 7 سو آٹھ کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر (این سی او سی )کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28ہزار943 ہوگئی ہے۔این سی اوسی کے مطابق 24گھنٹے میں کورونا کے 45ہزار643 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے مزید 708 کیسز سامنے آئے، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 1.55 فیصد ہوگئی۔نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 642 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 235 تک پہنچ گئی ہے۔اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 82 ہزار 826 ، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 445 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 469 اور بلوچستان میں 33 ہزار 644 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 755 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 667 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker