اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد، ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی محمد حمزہ شفقات کی خصوصی ہدایت پر چیف میٹروپولیٹن آفیسر کیپٹن(ر) سید علی اصغر کی زیر نگرانی ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کلچر اینڈ ٹورازم سی ڈی اے/ایم سی آئی کے زیر اہتمام نئے سال کے موقع پر اسلام آباد میں محفل نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ فوکل پرسن ایم سی آئی ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم کے مطابق محفل میں پاکستان کے نامور نعت خواں، سرکاری، سماجی، اسلام کی بزنس کمیونٹی اور مختلف فیملیز کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی ثنا پیش کی۔ قاری نعیم ساقی پہلے، طلحہ دوسرے جبکہ عمار ثنا خوانی میں تیسرے نمبر پر رہے۔ محفل میں حصہ لینے پر شرکا محفل نے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کلچر اینڈ ٹورازم سی ڈی اے/ایم سی آئی کے اس اقدام کو سراہا اور نئے سال میں اس طرح کی مزید محفل منعقد کروانے پر زور دیا۔ڈائریکٹر سپورٹس کلچر اینڈ ٹورازم سی ڈی اے/ایم سی آئی عامر شہزاد نے پوزیشن ہولڈرز میں کیش، ٹرافیز اور انعامات تقسیم کیے انکا کہنا تھا کہ نئے سال کا افتتاح بابرکت محفل سے کروایا گیا ہے اور اللہ اس کو قبول فرمائے۔ محفل کے آخر میں ملک کی سلامتی اور ترقی کیلئے اجتمائی دعا کی گئی۔ ۔ ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی/ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے ڈائریکٹر سپورٹس کلچر اینڈ ٹورازم سی ڈی/ ایم سی آئی عامر شہزاد اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔
Related Articles
صدر پاکستان کا دورہ چین: دونوں ممالک کا افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کے خلاف مؤثر کارروائی پر زور
جمعرات, 6 فروری, 2025
حضرت امام حسین ؑاور حضرت عباس بن ؑکے جشن ولادت کی تقریب حاجی فاضل عباس صالح العوز کی سربراہی میں 7رکنی وفد کی شرکت
جمعرات, 6 فروری, 2025