Uncategorized

رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں برآمدات میں 25فیصد کا اضافہ

اسلام آباد،مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں برآمدات میں مجموعی طور پر 25 فیصد کا اضافہ ہوا ہے،ماہ دسمبر میں پاکستانی برآمدات میں 16.7فیصد کا اضافہ ہوا ہے

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دسمبرمیں 2ارب 76کروڑ 10لاکھ ڈالر کی کل برآمدات رہیں، گزشتہ سال دسمبر میں کل برآمدات 2 ارب 36کروڑ 60لاکھ ڈالر کی تھیں، رواں مالی سال دسمبر میں برآمدات کا ہدف 2ارب 80کروڑ ڈالر تھا، رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں برآمدات میں مجموعی طور پر 25فیصد کا اضافہ ہوا، راں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 15ارب 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں، مشیر تجارت نے کہا کہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 12 ارب 11کروڑ ڈالر کی کل برآمدات تھیں، رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 15ارب ڈالر کا کل ہدف رکھا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker