
گلگت(آئی پی ایس)ایم ایس ایف گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان اسلم پرویز نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور مشیر خوراک کی بڑی چوری منظرعام پر آئی ہے. اس بات میں کوئی شک نہیں کہ الیکشن کے بعد وفاقی وزیر علی آمین گنڈاپور نے گلگت بلتستان میں مبینہ طور پر عہدے منتخب اور غیر منتخب لوگوں کو فروخت کرلیا جس کی وجہ آج ہر طرف چوری اور کرپشن ہورہی ہے۔ کا کہنا تھا کہ استور سے گزشتہ روز آٹے کی سمگلنگ اس کا واضح ثبوت ہے اس سکینڈل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے تاکہ سب چور ایک ساتھ بے نقاب ہوجائے۔ صوبائی ترجمان نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں جہانگیر ترین طرز کی چوری ہورہی ہے گزشتہ ایک برس سے گلگت بلتستان کے عوام کو غیر میعاری گندم مل رہی ہے مگر وزیراعلیٰ، مشیر اور دوسرے ذمہ دار لوگ خاموش ہیں۔