علاقائیگلگت بلتستان

زلزلے سے متاثرین علاقوں میں بحالی کا عمل تیز  

گلگت (آئی پی ایس) وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی ہدایات کی روشنی میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کا عمل تیزکردیا گیا ہے  باچی گونڈ گاؤں کا زمینی رابطہ منقطع ہونے کے سبب پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی دو خصوصی پروازوں کے ذریعے گاؤں تک سی ایم ایچ سے ڈاکٹر اور ادویات سمیت اشیائے خوردنوش کی فراہمی کوممکن بنایا گیا  سردی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے پاک فوج کی مدد سے روندو اور تلو سمیت بلتستان کے دیگر علاقوں میں چار میڈیکل کیمپس قائم کردیئے ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پرمریضوں کو مفت طبی امداد اور ضروری ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں ۔ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں زلزلے کے متاثرین میں رہائشی خیمے بھی تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے، جن افراد کے گھر متاثر ہوئے ہیں ان کے لیے عارضی پناہ گاہوں کا قیام بھی عمل میں لایا جاچکا ہے۔عوام کو اشیائے خورد و نوش اور گرم کپڑے بھی مہیا کئے جا رہے ہیں ۔ استک کی رابطہ سڑک کی بحالی کا کام بھی آخری مراحل میں ہے۔ بلتستان میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 21 میں سے 14 سڑکیں جزوی طور پر بحال کی جاچکی ہیں تاکہ آمدورفت کو ممکن بنایا جا سکے۔ پاور ہاؤسز کی بحالی کا کام بھی جاری ہے ، اس سلسلے میں گنجی اور یلبو میں بجلی کی سپلائی مکمل طور پر بحال کی جا چکی ہے اور ان علاقوں میں واٹر سپلائی کا نظام بحال کرنے کا عمل جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker