
بیجنگ ،نئے سال کے موقع پر، صدر شی جن پھنگ نے 2022 نئے سال کا پیغام جاری کیا، جس کی بہت سی بین الاقوامی شخصیات نے تعریف کی۔
ان کا خیال ہے کہ یہ پیغام صدر شی کی چینی عوام کے لیے محبت اور جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔ چینی میڈ یا کے مطا بق چین میں میکسیکو کے سابق سفیر لی زی وین نے کہا صدر شی جن پھنگ کے نئے سال کے پیغام میں سب سے نمایاں تاثر یہ ہے کہ میں نے چینی عوام کے لیے صدر شی جن پھنگ کی محبت اور گہرے جذبات کو محسوس کیا ہے۔ چین نے تاریخی طور پر انتہائی غربت کے مسئلے کو حل کیا ہے، یہ ایک عظیم تاریخی کامیابی ہے جو چینی عوام کے لئے فخر کی بات ہے۔ 2021 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 100 ویں سالگرہ منائی گئی۔گزشتہ صدی کی ترقی پر نظر ڈالتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا چینی قوم کی نشا ثانیہ کے لیے چینی عوام کی رہنمائی کر رہی ہے۔ ایک میکسیکن کے طور پر، میں نے چین کی حیرت انگیز ترقی دیکھی ہے اور میں دل کی گہرائیوں سے اس کی تعریف کرتا ہوں۔یورپی یونین کے تھنک ٹینک کے ماہر، یونانی اسکالر زوگوپولوس نے یہ خیال ظاہر کیا کہ چین عالمی خوشحالی اور امن کے قیام میں فعال کردار ادا کرنے کی امید رکھتا ہے، خاص طور پر جب عالمی سطح پر کووڈکی وبا پھیل رہی ہے، چین کا کردار اور بھی اہم ہے۔ فرانسیسی شلر انسٹی ٹیوٹ کے محقق پیریمونی نے کہا کہ چین نے بہت سے پہلوں میں ایک مثالی ماڈل کا کردار ادا کیا ہے۔ جب سے "دی بیلٹ اینڈ روڈ”کے اقدام کو آگے بڑھایا گیا ہے، دنیا زیادہ کثیر قطبی ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ، چین نے تاریخی طور پر مطلق غربت کے مسئلے کو حل کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔