اہم خبریںبین الاقوامی

چین اور ازبک صدور میں سفارتی تعلقات کی سالگرہ پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ

بیجنگ ، چینی صدر شی جن پھنگ اور ازبکستان کے صدر شفقت میرزی یویف کے درمیان دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ ہوا۔

چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ میں چین ازبکستان تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھا کر صدر شفقت میرزی یویف کے ساتھ مل کر چین-ازبکستان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی تاریخ میں ایک نیا باب لکھنے اور دونوں ممالک اور عوام کو فائدہ پہنچانے پر تیار ہوں۔جناب شفقت میرزی یویف نے اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ 30 سال ازبکستان اور چین کے عوام کے درمیان ہزاروں سالوں سے جاری دوستانہ تبادلوں کی تاریخ کا ایک روشن باب ہیں۔ ازبکستان "دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں دو طرفہ تعاون کو گہرا کرنے اور چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان ہمہ جہتی تعاون کو ایک نئے تاریخی مرحلے تک لے جانے کے لیے تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker