اہم خبریںپاکستان

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کل سے موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

کراچی،محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری تازہ پیش گوئی کے مطابق موسم سرما کی مون سون کی دوسری بارش کا سبب بننے والا مغربی ہوائوں کا ایک طاقتور سسٹم شمالی بلوچستان کے راستے 3 جنوری کو ملک میں داخل ہوگا۔مغربی سلسلے کے اثرات بتدریج بالائی سندھ کی جانب بڑھے گے۔ بعدازاں مغربی سسٹم کے اثرات پورے ملک میں پھیل جائیں گے۔اس سٹم کے نتیجے میں دادو، جام شورو، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، شکارپور، سکھر، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ میں 4 سے 6 جنوری کے درمیان گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ کراچی، حیدرآباد سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، میرپور خاص، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، عمر کوٹ اور تھر پارکر میں 5 سے 6 جنوری کے درمیان متوازن اور تیز بارشیں ہوسکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران دن کے وقت مطلع صاف اور جذوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران راتیں سرد رہنے کی توقع ہے۔ہفتے کو شہر کا کم سے کم پارہ 11اعشاریہ9 اور زیادہ سے زیادہ 25اعشاریہ4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker