اسلام آباد (آئی پی ایس) پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن میں ترقیوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا انجینرنگ کیڈر کے پروفیشنل گریجویٹ انجینیرز کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر کنٹرولر انجینیرنگ تعینات کردیا گیا۔ ترقی پانے والے افسران میں انجینئر ذوالفقار بابا خیل ، انجینئر جہانگزیب تنولی ، انجینئرمحمد اقبال اور انجینئر مدثر درانی شامل ہیں ۔ انجینئر ذوالفقار بابا خیل کو ایگزیکٹوانجینئرنگ منیجرپی ٹی وی نیوز تعینات، انجینئر محمد اقبال کو کنٹرولر انجینئرنگ سیٹلائٹ کمیونیکیشن ، انجینئر جہانگزیب تنولی کوکنٹرولر انجینئرنگ ٹریننگ اکیڈمی اور انجینئر مدثر درانی کو کنٹرولر انجینئرنگ پی ٹی وی سینٹر پشاورتعینات کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے افسران کی ترقی کی منظوری ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظور نے دی تھی ۔ اس سلسلے میں پی ٹی وی سلیکشن بورڈ نے ان چاروں افسران کی ترقی کی سفارش کی تھی ۔ چیف ایچ آر آفیسر طاہر مشتاق ، ڈارہیکٹر ایڈمن اینڈ پرسنل سیف اللہ شاہد ، ڈائریکٹر انجینئرنگ عارف نور ، ڈائریکٹر فنانس جمیل زیدی ، جی ایم سیکیورٹی اینڈ کارپوریٹ ایڈمنسٹریشن کرنل ریٹائرڈ ندیم نیازی سلیکشن بورڈ کا حصہ تھے ۔
Related Articles
امریکی پابندیاں بلاجواز ہیں، جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزیراعظم
منگل, 24 دسمبر, 2024
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024