اہم خبریںپاکستان

نئے سال کا آغاز، ایل او سی کے چار مختلف مقامات پر مٹھائی کا تبادلہ

مظفر آباد، نئے سال کے آغاز پرپاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پرمٹھائی کا تبادلہ ہوا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پرچکوٹھی اورپونچھ سیکٹر سمیت چارمختلف مقامات پرپاکستان آرمی اوربھارتی فوج نے نئے سال کے آغاز پرمٹھائی کا تبادلہ کیا اورنئے سال کی مبارکباد دی۔گزشتہ سال فروری میں دونوں ممالک میں کنٹرول لائن پرفائربندی معاہدہ ہوا تھا جس کے بعد ایل اوسی پرماضی کی نسبت صورتحال بہترنظرآہی ہے۔دوسری جانب لاہورکے واہگہ اورقصورکے گنڈاسنگھ بارڈرپر تعینات دونوں ملکوں کی سرحدی فورسزکے درمیان نئے سال کے آغازپرمٹھائی کے تبادلے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔دونوں ممالک کی سرحدی فورسز اپنے قومی اورمذہبی تہواروں پرایک دوسرے کوروایتی طورپر مٹھائی کاتحفہ دیتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker