
گلگت(آئی پی ایس) یولبو گاؤں (تحصیل روندو) کے زلزلہ متاثرین کے لئے پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ہفتے کو امدادی اشیاء پہنچائی گئی امدادی اشیاء میں راشن کے پیکجز، پینے کا صاف پانی، امدادی اشیاء اور ادویات شامل ہیں۔ لوگوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کی غرض سے ایک میڈیکل آفیسر اور ضروری طبی آلات ، ادویات کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے یولبو گاؤں میں پہنچایا گیا اور وہاں پر فرسٹ ایڈ پوسٹ قائم کی گی جس میں 41 افراد کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ ایک شدید بیمار کمسن بچی کو اس کے والدین کے ہمراہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔ پاک فوج متاثرین کی بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔