بین الاقوامی

نئے سال کی  پہلی کرن  دنیا  کو منور کر رہی ہے، ڈائریکٹر جنرل چائنا میڈیا گروپ

بیجنگ () ڈائریکٹر جنرل چائنا میڈیا گروپ نے نئے سال کے پیغام میں کہا ہے کہ
نئے سال کی  پہلی کرن  دنیا  کو منور کر رہی ہے۔ چینی قمری کیلنڈر کے مطابق  نیا سال شیر کا سال ہے۔ میں بیجنگ  سے دعا گو ہوں کہ شیر کا سال سب کے لئے خوشحالی اور صحت و سلامتی لے کر آئے۔
گزشتہ سال 2021 میں، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے اپنی 100 ویں سالگرہ منائی۔ ایک سو سال پہلے کے 50  افراد سے لے کر آج کے 90 ملین سے زیادہ پارٹی ارکان  تک، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے چینی عوام کی قیادت کرتے ہوئے ایک ایسا معجزہ تخلیق کیا ہے جس نے چین کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ نئے دور میں صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں 1.4 بلین کی آبادی والے اس ملک نے ایک جامع اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تعمیر  میں کامیابی  حاصل کی ہے اور تاریخی طور پر مطلق  غربت کا خاتمہ  کیا ہے جس نے ہزاروں سالوں سے چینی قوم کو دوچار کر رکھا تھا۔ اس عظیم دور کے راقم کے طور پر، پچھلے سال چائنا میڈیا گروپ نے "دنیا کو  بدلنے کی ہمت”، "غربت سے نجات” اور "عوام کی اعتدال پسند خوشحالی”جیسے عمدہ پروگرامز  تخلیق کیے ، یوں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور چینی عوام کی جدوجہد کی ایک "ویڈیو سوانح حیات” تاریخ کے صٖفحات میں محفوظ  کی گئی ، اور بین الاقوامی برادری کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی صد سالہ جدوجہد  اور  قوتِ حیات کے "اندرونی جینز” کو سمجھنے میں مدد فراہم کی گئی۔ ایک ماہ قبل، چین کے بیرونی نشریاتی نصب العین  کے قیام کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر، صدر  شی جن پھنگ نے چائنا میڈیا گروپ کے نام ایک تہنیتی پیغام بھیجا، جس میں ہماری چین کی کہانی سنانے، چین کی آواز کو پھیلانے ، اور  مضبوط کمیونیکیشن صلاحیت کا  حامل   بااثر بین الاقوامی فرسٹ کلاس نیا مین اسٹریم میڈیا بننے کی  حوصلہ افزائی کی گئی ۔ ہم صدر صاحب کی ہدایات کی روشنی میں اس ہدف کی تکمیل کے لئے کوشش کرتے رہیں گے!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker