پاکستانگلگت بلتستان

وزیراعظم عمران خان کانئے سال پر گلگت بلتستان کی عوام کیلئے شاندار تحفہ

گلگت ،نیا پاکستان قومی صحت کارڈ،وزیراعظم عمران خان کا عوام گلگت بلتستان کے لئے نئے سال کا بہترین تحفہ مبارک ہو۔ ترجمان وزیراعلی گلگت بلتستان علی تاج نے کہا ہے کہ صحت کا انصاف وزیراعظم عمران خان کے منشور کا اہم ایجنڈا ہے، الحمد للہ گلگت بلتستان میں بھی اس کی تکمیل ہونے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے خاندانوں کو درپیش سب سے بڑا علاج و معالجہ پر اٹھنے والے اخراجات ہیں۔ میرا ذاتی مشاہدہ ہے کہ ہمارے سینکڑوں خاندان علاج و معالجہ کے لئے جب شہروں کا رخ کرتے تو ان کی کل جمع پونجی اور اثاثہ جات خطرے میں پڑ جاتے ہیں۔ اور بیماری بھلے ایک فرد کی ہو مگر اس کے معاشی اثرات کی وجہ سے پورا خاندان سخت ذہنی ازیت و کرب میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ بیماری اللہ تعالی کی طرف سے آزمائش ہوتی ہے اور شفا و صحت بھی اللہ تعالی ہی دیتا۔ انشا اللہ، ہماری حکومت کا صحت کارڈ گلگت بلتستان کے ہر خاندان کے لئے مفت علاج معالجے کا ذریعہ بنے گا۔ ہمارے خاندانوں کو اب علاج کے لئے اپنی کل جمع پونجی ختم کرنے کی نوبت نہیں آئیگی۔ علی تاج نے کہا کہ اس کارڈ کے ذریعے سالانہ 10 لاکھ تک ہر خاندان کو علاج و معالجہ کی مفت سہولت میسر ہوگی۔ وزیراعطم عمران کا نئے سال کا یہ بہترین تحفہ عوام گلگت بلتستان کو مبارک ہو۔ ابھی اپنا شناختی کارڈ نمبر 8500 پر send کرکے اس کی تصدیق کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker