اہم خبریںپاکستانتازہ ترینعلاقائی

سرکاری اداروں کے نام پر سوسائٹیوں کے نام کی اجازت نہیں ہوگی،چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد(آئی پی ایس) چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کے نام پر سوسائٹیوں کے نام کی اجازت نہیں ہوگی،سرکاری اداروں کا نام استعمال کرنیوالی ہاوسنگ سوسائٹیوں کو نام تبدیل کرنے ہونگے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے سوسائٹیوں کا نام تبدیل کرانے کی ہدایت کردی۔سی ڈی اے حکام کے مطابق یہ تاثر قائم ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے کے سوسائٹی شاید سرکاری ادارے کی ہے۔ حکام کے مطابق رجسڑار سوسائٹیز کو 3 ہفتے میں سوسائٹیوں کو نام تبدیل کرنے کا نوٹس دیں، ایسی تمام سوسائٹیاں جو سرکاری اداروں کے نام پر ہیں اپنا نام تبدیل کروائیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی اس سلسلے میں ہدایات جاری کررکھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker