اہم خبریںپاکستانکھیل

شائقین کیلئے بڑی خوشخبری ، اسلام آباد میں پہلے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کی منظوری

اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین رمیزراجا سے ملاقات کے دوران اسلام آبادمیں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کی اصولی منظوری دے دی۔

وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ملاقات کی۔بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)2022 کے سیزن اور کرکٹ کے مجموعی ڈھانچے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم کے دفتر نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کی اصولی منظوری دی اور چئیرمین پی سی بی کو ہدایت کی کہ اسٹیڈیم کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے وزیر اعظم کو اسٹیڈیم کی تعمیر 2025 تک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker