اہم خبریںبین الاقوامی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی بربریت میں اضافہ ، مزید تین کشمیری شہید

سرینگر،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران سرینگر میں مزید 3کشمیری نوجوانوںکو شہید کر دیاجس سے گزشتہ 48گھنٹوں میں شہید ہونیوالے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر 9ہوگئی ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے پانتھ چوک میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی اور تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔بھارتی فوجیوںنے گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران مقبوضہ جموں وکشمیر کے جنوبی ا ضلاع کولگام اور اسلام آباد کے علاقوں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران چھ نوجوانوںکو شہید کر دیاتھا۔دوسری طرف حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران خون میں نہلا دیا گیا ،مقبوضہ کشمیر میں دو دن کے دوران 9 کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں کے دوران شہید کردیا گیا،وادی کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کو معطل کر دیا گیا ہے،بھارتی مظالم پر عالمی دنیا خاموش تماشائی بن کر رہ گئی ہے ، بھارتی مظالم حد سے بڑھ گئے، عالمی دنیا بھارتی فورسز کے جعلی مقابلوں، قتل عام کا نوٹس لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker