کھیل

فیئر ڈیل سپر لیگ سپارٹن کی دو میچوں میں کامیابی

اسلام آباد(آئی پی ایس) فیئر ڈیل سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سپارٹن نے دو میچ جیت لئے پہلے میچ میں سپارٹن نے آل سٹار بہارہ کہو کو 8 وکٹ اور دوسرے میچ میں سپارٹن نے النور کرکٹ کلب کو 64رنز سے شکست دی پہلے میچ میں آل سٹار نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 104رنز بنائےحید رعباس نے 21 رنز بنائےسپارٹن کی طرف سے اسجد نے 3، عمیر خان اور ضمیر نے دو دو وکٹ حاصل کئے  جواب میں سپارٹن نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا سپارٹن کی طرف سے حسن نواز نے 58 رنز کی اننگز کھیلی اسجد کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا دوسرے میچ میں سپارٹن نے پہلے 218رنز بنائےعزیر نے 65اور اسحق نے 43رنز بنائے جبکہ علی ناصر 54رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جواب میں النور کلب 154رنز بنا کا نصیر نے 30 رنز کی اننگز کھیلی اسجد، ضمیر اور عزیر نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کئے عزیر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker