گلگت بلتستان

نئے سال کی آمد پرقانون توڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے

گلگت(آئی پی ایس )انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان محمد سعید وزیر نے ایک سرکلر کے زریعے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز اور اے آئی جی سپیشل برانچ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ نئے سال کے آغاز کے موقع پر ممکنہ ہوائی فائرنگ، ہلڑبازی اور تمام غیر قانونی سرگرمیوں کو سختی سے روکا جائے اور قانون توڑنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور فوری مقدمات قائم کئے جائیں۔ آئی جی پی نے ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہی فوری طور پر تمام اضلاع کے ایس ایس پیز سکیورٹی پلان مرتب کریں اور پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں تفویض کریں ساتھ ہی پولیس لیزان کونسلوں کو بھی اس سلسلے میں ایکٹیویٹ کیا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker