اہم خبریںپاکستانتازہ ترینصحت

کورونا وائرس: ایک روز میں 500 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں ایک روز کے دوران کرونا وائرس کے 500 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 6 مزید اموات ہوئیں، ملک میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد لگ بھگ 13 لاکھ ہوچکی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 6 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 927 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 515 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 95 ہزار 376 ہوگئی۔ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 56 ہزار 337 ہوچکی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 47 ہزار 856 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 33 لاکھ 72 ہزار 405 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.07 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 633 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔ملک میں اب تک 9 کروڑ 60 لاکھ 53 ہزار 363 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 6 کروڑ 95 لاکھ 30 ہزار 454 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker