
وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کا روندو سکردو میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، اس موقع پر وزیراعلیٰ کو زلزلے سے متاثرہ علاقوں، نقصانات اور ہنگامی ریسپونس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔دورے کے موقع پر وزیر علیٰ نے متاثرین کے مسائل سنے اور اجتماع سے خطاب میں سیکریٹری صحت کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر میڈیکل کمیپس کا قیام عمل لائیں اورمحکمہ ورکس زلزلے سے متاثرہ رابطہ سڑکوں اور پانی کے چینلز فوری طور پر بحال کریں۔وزیر علیٰ خالد خورشید نے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ گنجی و تلو پاورسٹیشنز کو مکمل طور پر بحال کیا جائے،ڈیزاسٹر مینیجمنٹ تمام تر متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے ساتھ زلزلے کے نقصان کا درست تخمینہ لگائے۔وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ تولتی پاور سٹیشن میں مسائل کے حوالے سے چیف انجینئر تفصیلی رپورٹ جمع کرائے،کابینہ کے اگلے اجلاس میں سیکرٹری ورکس اور ہوم ممکنہ زلزلے کے خطرے والے علاقوں میں مکانات کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دیں،قدرتی آفات سے تباہ ہونے والے گھروں کے حوالے سے پالیسی پر نظر ثانی کرکے سمری پیش کریں۔