اہم خبریںپاکستان

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی بڑھتی جا رہی ہے،مریم ادریس

 اسلام آباد(آئی پی ایس )انسانی و سماجی حقوق کی رہنما مریم ادریس نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے، مودی سرکار نت نئے ہتھکنڈے اپنا کر نوجوانوں کو شہید کر کے کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے، خود بھارت کے شہری مودی سرکار کے مظالم پر بول رہے ہیں اور مودی کی انتہا پسندانہ سوچ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، بھارت جو کہ خود کو جمہوریت کا چیمپئن کہلواتا ہے مسلمانوں سمیت تمام دیگر مذاہب کے ساتھ ناروا سلوک رکھے ہوئے ہے اور انکے حقوق اور مذہبی آزادی سلب کیے ہوئے ہے جوکہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، انسانی حقوق کی رہنما مریم ادریس کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارت کے ظلم وستم پر خاموش تماشائی بننے کے بجائے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے اور کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دلوائے،عالمی برادری کو بھی دہرا معیار ترک کرنا ہو گا یورپ میں چھوٹا سا واقعہ ہو عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش ہی نہیں ہوتی جبکہ وہ دیکھ رہے ہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارت نہتے انسانوں کا قتل عام کر رہا ہے لیکن پھر بھی گونگی، بہری اور اندھی بنی ہوئی ہیں، مریم ادریس نے کہا کہ میں سلام پیش کرتی ہوں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو جو نہتے ہو کر بھی بھارت کی ظالم وجابر فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں اور اپنے حق خودارادیت کی تحریک چلا رہے ہیں انشااللہ جلدکشمیر آزاد ہو گا اور بھارت کا غرور خاک میں مل جائے گا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker