
اسلام آباد(آئی پی ایس ) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ30دسمبر کو سقوط معیشت اور سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔قومی اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 30 دسمبر کا دن معیشت کی سقوط کا دن ہے۔ جس طرح سولہ دسمبر کو سقوط ڈھاکہ یاد کیا جاتا ویسے ہی آج کا دن سقوط معیشت اور سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ملک کو ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرز پر آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا ہے ،پاکستان کو غلام بنا دیا گیا ہے اور وزیر اعظم کے ہاتھ میں یہ بھی نہیں ہوگا کہ کوئی قرضہ ادھار دے ۔اسٹیٹ بنک کو آزاد کرکے آئی ایم ایف کے حوالے کردیا۔تمام مسائل کا حل پارلیمنٹ میں جب تک ممبران کو احساس نہیں ہوگا کہ وہ ظلم کررہے ہیں تب تک ایوان جس طرح چلا ہے وہ ان گائیڈڈ چلا ہے۔ اس ایوان میں حکومت کے جو ممبرز ہیں وہ عوام کے چنے ہوئے نہیں ہیں۔ہم نے پہلے دن سے کہا کہ یہ انجنیئرڈ رزلٹس ہیں یہ سلیکٹڈ حکومت ہے، جب تک ایوان میں حقیقی نمائندے نہیں ہونگے ایوان نہیں چل سکے گا۔یہ عوام کے منتخب نمائندے نہیں ان کو ان کے مسائل کا پتہ نہیں۔یہ مہنگائی پر اتنے چھوٹے ذہن کے ہیں کہ الزام پچھلی حکومتوں پر لگ رہے ہیں۔۔پچھلی حکومت نے ان کو جب ہینڈ اوور کیا ہے ان کے پاس چارٹ تھا ،وہ قیمتیں لے آئیں تو ہم سرینڈر کرنے کو تیار ہیں جس طرح ایوان میں کاروائی کو بلڈوز کیا گیا وہ تاریخ میں سیاہ ترین دن منایا جائیگا۔