
اسلام آباد ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنڑول کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
جمعرات کو وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا کہ وزیر خزانہ ابھی بل سے متعلق تفصیلات ایوان کو بتا دیں گے،خیبرپختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات پر مطمئن نہیں،حکومت مہنگائی کو کنڑول کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے،حکومت مزید اقدامات بھی اٹھائے گی۔