بین الاقوامی

انگلش میں مہارت رکھنے والی سلمہ خان کے اعزاز میں عشائیہ

جدہ(خالد نواز چیمہ)اردو ادب میں مہارت رکھنے والی معروف شخصیت مسز بنت الحسن کی جانب سے انگلش میں مہارت رکھنے والی مسز سلمہ خان کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں عشائیہ دیا ۔ نظامت کے فرائض مسز بنت الحسن نے ادا کیے ۔انہوں مسز سلمہ خان کے بارے میں تقریر کی اور ان کی زندگی کے بارے میں بتایا کے مسز سلمہ خان نے ایک طویل عرصہ اپنی زندگی کا بچوں کو تعلیم دینے میں گزار دی ۔ انہوں نے صرف تعلیم ہے نہیں دی بچوں کو بلکے ان کو زندگی گزارنے کے طور طریقے بھی سکھاے ۔مسز بنت الحسن نے پھولوں کے گلدستے سے مسز سلمہ خان کا استقبال کیا۔تقریب میں جدہ کی تمام کمیونٹی کی خواتین نے شرکت کی۔نور الماس نے موسیقی سے اس تقریب میں چار چاند لگا دیے ۔دیگر مقررین میں نوشین وسیم ،مسز حنا ،رخشندہ پوری ،سمیرا عزیز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مسز سلمہ خان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔تقریب کے اختتام پر مسز بنت الحسن نے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تمام امت مسلمہ کے لیے دعا بھی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker