اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے فنانس ترمیمی بل کی منظوری کامعاملے پر آج آج4اجلاس طلب کرلیے،وزیراعظم تحادی جماعتوں سے ملاقات کریں گے،ایم کیوایم،ق لیگ،جی ڈی اے،بی اے پی کے پارلیمانی لیڈرزشریک ہوں گے،مشیرخزانہ اتحادی پارلیمانی لیڈرکومنی بجٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیاجائیگا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی دوپہر12بجے طلب کررکھا ہے، کابینہ کیاجلاس میں فنانس ترمیمی بل کی منظوری دی جائیگی، وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش ہو گا۔رپورٹ کے مطابق فنانس ترمیمی بل سے متعلق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی آج ہوگا، اجلاس دن دو بجے وزیراعظم خود بھی شریک ہونگے، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کو منی بجٹ پربریفنگ دی جائیگی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے تحریک انصاف کی سی ای سی کا اجلاس بھی آج طلب کیا ہے، سی ای سی کا اجلاس سہ پہر3بجکر15منٹ پر پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا، وزیراعظم پارٹی امور، سیاسی اور معاشی صورت حال پربات کریں گے، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو بھی فنانس ترمیمی بل پر اعتماد میں لیا جائے گا، تشکیل پانیوالے نئے21رکنی تنظیمی ڈھانچے کو ہی سی ای سی کا نام دیا گیا ہے۔وزیراعظم کی زیرصدارت تمام اجلاس4بجے سے قبل ہوں گے