اہم خبریںپاکستان

منی بجٹ آج پیش ہو گا ،قومی اسمبلی اجلاس کا 14نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد ، وفاقی حکومت کا آج قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ، وزیر خزانہ شوکت ترین منی بجٹ ایوان میں پیش کریں گے جس میں 350ارب کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سمیت دیگر اشیا پر مزید ٹیکس لگائے جانے کا امکان ہے، مشیر پارلیمانی بابر اعوان ایوان میں سانحہ سیالکوٹ کو زیر بحث لانے کیلئے تحریک پیش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے آج جمعرات کو ہونے والے اجلاس کا 14نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ۔ اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت دن دو بجے ہونے والے اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین منی بجٹ پیش کریں گے ۔ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق معاون خصوصی علی نواز اعوان موبائل فونز کالز پر 2روپے 39پیسے ٹیکسز کٹوتی کے معاملے پر توجہ دلائو نوٹس پیش کریں گے جبکہ وزیر خزانہ شوکت ترین فیڈرل گورنمنٹ پراپرٹیز مینجمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 2021کی مدت میں مزید 4ماہ توسیع کی قرار داد پیش کریں ، مشیر پارلیمانی امور ظہیر الدین بابر اعوان الیکشن ترمیمی آرڈیننس کی مدت میں چار ماہ توسیع، فروغ نسیم پبلک پراپرٹی آرڈیننس میں مزید توسیع کی قرار داد پیش کریں گے ، علاوہ ازیں ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری الیکٹرک پاورترمیمی آرڈیننس ، پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ آرڈیننس ، پاکستان کونسل آف ریسرچ واٹر ریسرچ کونسل ترمیمی آرڈیننس ، پاکستان فوڈ سیکیورٹی فلو اینڈ انفارمیشن آرڈیننس ، ٹیکسز لا ترمیمی آرڈیننس بھی ایوان میں توسیع کیلئے پیش کئے جائیں گے ۔ علاوہ ازیں قائمہ کمیٹی وفاقی تعلیم کی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز بل پر رپورٹ بھی ایوان میں پیش کی جائے گی ۔ علاوہ ازیں مشیر پارلیمانی بابر اعوان ایوان میں سانحہ سیالکوٹ کو زیر بحث لانے کیلئے تحریک پیش کریں گے ۔ علاوہ ازیں صدر مملکت کے پارلیمنٹ اجلاس سے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک بھی ایوان میں پیش کی جائے گی ،جے یو آئی ف کے اراکین کی طرف سے لواری ٹنل کی کنسٹریکشن ورک روکنے کے حوالے سے لوگوں کو درپیش مسائل پر توجہ دلائو نوٹس پیش کریں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker