اہم خبریںپاکستاندلچسپ

بلاول بھٹو کی شادی آئندہ سال یا 2023 میں ہوگی، منظور وسان کی پیشگوئی

کراچی،پیپلزپارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شادی 2022 یا 2023 میں ہوگی۔

اپنے خوابوں اور پیشگوئیوں کے حوالے سے مشہور سیاسی شخصیت اور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے اس بار اپنی ہی جماعت کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے کہ ان کی شادی آئندہ سال یا 2023 میں ہوگی۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مستقبل اچھا نظر نہیں آرہا ہے، تاہم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شادی ان کے وزیراعظم بننے کے بعد ہوگی، اور یہ شادی 2022 یا 2023 میں متوقع ہے۔رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ سندھ کے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے، وفاق سندھ میں کھاد کی قلت پیدا کرنا چاہتا ہے، حماد اظہر نے ہمیں ڈیڑھ لاکھ کھاد کم دی، ہمارا کوٹہ کم کرکے دوسرے صوبوں کو اسمگل کیا جارہا ہے، کھاد پیدا کرنے والی کمپنیاں وفاق کے ماتحت ہیں، سندھ کا کوٹہ باہر جانے سے روکنے کے لیے چیک پوسٹیں قائم کی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker