اسلام آبادعلاقائی

کرسمس امن، محبت، سلامتی اور دوسروں کی مدد کا پیغام دیتا ہے، منظور مسیح

اسلام آباد،گذشتہ روز یوتھ ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کی اقلیتی ممبر منظور مسیح تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منظور مسیح نے کہا کہ کرسمس ہمیں امن محبت سلامتی اور دوسروں کی مدد کا درس دیتا ہے اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا بڑی شرح نوجوانوں پر مشتمل ہے، مسیحی نوجوان اعلی تعلیم حاصل کریں اور پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، یوتھ ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کو مستحق افراد میں تحائف تقسیم کرنے کے جذبے کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کرتا ہوں تقریب سے یوتھ ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے چئیرمین سبیسٹین جان ، ڈائریکٹر روبینہ بھٹی اور چوہدری اشرف فرزند نے بھی خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker