اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

ن لیگ بلدیاتی الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنیکی کوشش کر رہی ہے ، شیراز کیانی

اسلام آباد،پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے مرکزی رہنما اور ریجنل سیکرٹری عوامی رابطہ کمیٹی راجہ شیراز کیانی نے کہا ہے اسلام آباد کے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 کو عدالت میں چیلنج کرکے مسلم لیگ ن نے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی ہے۔

بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نام نہاد مقبولیت کی دعویدار ن لیگ اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کر رہی ہے کیونکہ ان کو روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ جو حالات ان کے میئر نے شہر اور دیہات کے کیے تھے اب عوام ان کے جھانسے میں آنے والی نہیں، راجہ شیراز کیانی نے کہا کہ ن لیگ کی سیاست ہمیشہ سے عوامی نمائندوں کو بے اختیار رکھنے پر مرکوز رہی تاکہ اختیارات ایک فرد واحد کے پاس رہیں، شیراز کیانی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ تین سال کے دوران اسلام آباد کو حقیقی شناخت دی وفاقی دارالحکومت کا سیکٹورل ایریا ہو یا دیہات ہر جگہ ترقیاتی کاموں کے جال بچھے ہوئے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ایک بااختیار میئر کے انتخاب سے اس شہر کو حقیقی شناخت دی جائے تاکہ عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے بیوروکریسی کے پیچھے ذلیل نہ ہوں بلکہ اپنے منتخب نمائندوں سے کروائیں جو انہیں جواب دہ ہوں راجہ شیراز نے کہا کہ جمہوری نظام میں عوامی نمائندے طاقت کا سر چشمہ ہوتے ہیں، انہوں نے توقع ظاہر کی کہ عدالت میرٹ پر فیصلہ کرے گی اور اسلام آباد کے شہریوں کو با اختیار مقامی حکومت منتخب کرنے کا موقع ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker