بین الاقوامی

حرمین میں نماز اور طواف میں سماجی فاصلے پردوبارہ عمل درآمد کل سے

مکہ المکرمہ (آئی پی ایس) حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ نمازیوں اور زائرین میں سماجی فاصلے پر عملدر آمد کا آغاز کل جمعرات سے ہوگا۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کے نشان دوبارہ لگائے جارہے ہیں۔  انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مطاف میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے پہلے کی طرح ٹریک بنائے جارہے ہیں‘۔اس مقصد کے لیے پورے مطاف میں زمین پر نشانات کے سٹیکر چسپاں کرنے کا عمل شرع ہوچکا ہے‘ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اسی طرح مصلوں کی دوبارہ تقسیم ہو رہی ہے تاکہ نمازیوں کے درمیان ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھا جائے‘۔ تمام مصلوں میں بھی سماجی فاصلے پر عمل کرنے کے لیے سٹیکر چسپاں کئے جارہے ہیں‘انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’تمام زائرین کو ماسک کی پابندی کرنی ہوگی نیز مسجد الحرام میں موجودگی کے دوران سماجی فاصلے کو یقینی بنانا ہوگا‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker