اہم خبریںپاکستان

اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی میں منی بجٹ کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی

اسلام آباد،اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی میں منی بجٹ کی منظوری روکنے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ، منی بجٹ کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور منظوری سے روکنے کیلئے ممبران کو ایوان میں بھرپور حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف سمیت دیگر حزب اختلاف جماعتوں کے پارلیمانی رہنمائوں نے شرکت کی ۔اجلاس میںمنی بجٹ کے حوالے سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تمام اپوزیشن جماعتیں کے ارکان کی حاضری یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے باہمی رابطوں کو مزید مربوط بنانے پر بھی اتفاق کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker