بین الاقوامی

بیلٹ اینڈ روڈانیشئیٹو پائیدار ترقیاتی میں اہم خدمات سرانجام دیں گے،چین کا اعلان

بیجنگ،چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عالمی ترقیاتی انیشئیٹو اور دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو،چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی جانب سے بین الاقوامی تعاون کیلیے پیش کردہ دو اہم انیشئیٹو ز ہیں۔

دونوں بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر اور باہمی مفادات کے مطابق بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کی کوشش ہیں اور سال 2030 پائیدار ترقیاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کے لیے اہم خدمات سرانجام دیں گے۔چینی ترجمان نے کہا کہ چین ان انیشئیٹوز میں مختلف فریقوں کی مثبت شرکت کا خیر مقدم کرتا ہے۔عالمی ترقیاتی انیشئیٹو وبائی صورتحال کے تناظر میں مختلف ممالک خاص طور پر ترقی پزیر ممالک کی بحالی کو درپیش اہم ترین مسائل کو ترجیح دیتا ہے جن میں غربت کا خاتمہ، خوراک کا تحفظ ، انسداد وبا اور ویکسین، ترقیاتی فنڈز، موسمیاتی تبدیلی اور ماحول دوست ترقی ، صنعت کاری، ڈیجیٹل معیشت اور باہمی روابط سمیت آٹھ اہم شعبوں میں تعاون شامل ہیں۔ جبکہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو ،بین الاقوامی اقتصادی تعاون کے حوالے سے پیش کیا جانے والا انیشئیٹو ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker