![](https://ips.media/wp-content/uploads/2021/12/fareed-rehman.jpg)
اسلام آباد ،سابق صدر پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن فرید رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی تنظیموں کی تحلیل ہونے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر اور چیئرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو مضبوط بنانے کیلئے آئین سازی کیلئے وسیع تر مشاورت کی جائے اور ہم عبوری عہدیداران کی موجودگی میں انٹرا پارٹی الیکشن کی تجویز پیش کرتے ہیں جو کہ پاکستان تحریک انصاف کے آئین میں شق موجود ہے اور ہم چیئرمین عمران خان کے احکامات کے مطابق پی ٹی آئی کو ایک ادارہ بنائیں گے۔