اسلام آباد، سیکٹر ای بارہ کے متاثرین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے تقریب ،بیلٹنگ نادرا کے ذریعے کمپویٹرائزڈ طریقہ سے کی جارہی ہے ۔
تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان ہیں،ای ڈی اے حکام کے مطابق پہلی کیٹگری میں پانچ مرلے کے 102 پلاٹوں کی قرعہ اندازی کی گئی ، دوسری کیٹگری میں چھ مرلے کے 8پلاٹوں کی قرعہ اندازی کی گئی ، تیسری کیٹگری میں نو مرلے کے بارہ متاثرین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی گئی ، چوتھی کیٹگری میں سات مرلے کے 40 متاثرین کو الاٹمنٹ کی گئی ۔