اسلام آباد،ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال اور اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج نے مشترکہ طور پر ہسپتال میں "سروائیکل کینسر اسکریننگ کے جدید طریقے” کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
ورکشاپ کا بنیادی مقصد اس مہلک کینسر سے بچا ئوکے اقدامات کے بارے میں جدید معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سروائیکل کینسر کی اسکریننگ کے جدید ترین طریقوں کے بارے میں مقامی معالجین خصوصا ماہر امراض زچہ و بچہ کو آگاہی اور تربیت دینا تھا۔پروفیسر ڈاکٹر بشری کانت، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ،نے یہ ورکشاپ کرائی، جسکے کامیاب انعقاد میں ڈاکٹر افنان رضوان، ڈاکٹر ماریہ طارق اور ڈاکٹر افشاں زمان نے بھی بھرپور کردار ادا کیا۔اس معلوماتی ورکشاپ میں ماہر امراض نسواں کی بڑی تعداد نے شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سروائیکل کینسر کی اسکریننگ، روک تھام اور علاج کے بارے میں بہت اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر اے این ٹی ایچ اینڈ آئی ایم ڈی سی یاسر خان نیازی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرنل(ر)غلام مجتبی عباسی اور ڈائریکٹر ہسپتال ڈاکٹر عریج نیازی بھی موجود تھے۔ انتظامیہ نے اس بات کا اظہار کیا کہ ہسپتال ڈاکٹروں کو زیادہ سے زیادہ تربیت دینے کے لیے ایسی مزید ورکشاپس کا انعقاد کرتا رہے گا۔