اہم خبریںپاکستان

وزیرِ اعظم سے سینیٹر عون عباس بپی کی ملاقات ، ای کامرس یونیورسٹی پر گفتگو

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی ) وزیرِ اعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی ای کامرس سینیٹر عون عباس بپی نے ملاقات کر کے ای کامرس یونیورسٹی اور ای تجارت پر گفتگوکی ، ملاقات میں فری لانسرز کی کانفرنس منعقد کرنے پر بھی گفتگو کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ای کامرس سینیٹر عون عباس بپی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پارٹی پالیسی، تنظیمی معاملات بھی زیر غور آئے۔ معاون خصوصی ای کامرس نے بتایا کہ پاکستان میں پہلی ای کامرس یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہاہے ، ای تجارت پورٹل کے اجرا سے لوگوں کو ون ونڈو آپریشن کے تحت تمام متعلقہ اداروں تک رسائی حاصل ہوگی۔ وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹر عون عباس بپی کو فری لانسرز کے شعبہ سے منسلک افراد کے حوالے سے کانفرس کا انعقاد کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کیں۔ وزیر اعظم نے معاون خصوصی سینیٹر عون عباس بپی کو ای کامرس سے متعلق واضح پالیسی لانے کے بھی ہدایات جاری کیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی کو نوجوانوں کے لئے ای کامرس کے زریعے کاروبار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور طریقہ کار آسان بنانے کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker