اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سابق سیکرٹری اطلاعات اسلام آباد کی الیاس مہربان کو میئر کیلئے نامزدکرنیکی تردید

اسلام آباد،سابق سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن شاہد راٹھورنے الیاس مہربان کو میئر اسلام آباد کے الیکشن کیلئے نامزد کئے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے مشاورتی اجلاس میں ڈریم ٹیم کی جانب سے کسی کو بھی میئر کے امیدوار کیلئے نامزد نہیں کیا گیا ۔

سابق صدر پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن فرید رحمان کی صدارت میں اسلام آباد ریجن کے تینوں اضلاع و یونین کونسلز اور تمام ونگز کے سابق صدور و جنرل سیکرٹرزی کا اہم اجلاس ریجنل کیمپ آفس چھٹہ بختاور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم تحلیل ہونے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ سابق ریجنل صدر فرید رحمان نے ریجنل، ضلعی و یونین کونسلز اور ونگز کے تمام عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس طرح تین سال سے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اور سابق چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی کی قیادت میں پارٹی کا پرچم بلند کر کے رکھا اور ریجن، ضلع، یونین کونسلز اور بلاک کوڈ سطح پر بہترین انداز میں تنظیم سازی کی میں آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔فرید رحمان نے سابق عہدیداران اور کارکنان سے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں تیز کر دیں اور اپنے آپ کو منظم کریں۔فرید رحمان نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم ورکرز کو متحد کرے اور بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لیں گے اور ن لیگ کے امیدواران کی ضمانتیں ضبط کروائیں گے۔آخر میں فرید رحمان نے کہا کہ آج کے بعد تمام فیصلے پی ٹی آئی ڈریم ٹیم اسلام آباد ریجن کے پلیٹ فارم سے کیے جائیں گے۔اجلاس میں کارکنان اور خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker