اہم خبریںپاکستان

قومی سلامتی پالیسی کے وژن کے مطابق کرداراداکرینگے، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی،ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ افواج پاکستان قومی سلامتی پالیسی کے وژن کے مطابق کرداراداکریں گی۔

نیشنل سکیورٹی پالیسی کی منظوری کے بعد پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی)میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق قومی سلامتی پالیسی کااجرااہم سنگ میل ہے۔ پاکستان کی قومی سلامتی مضبوط بنانے میں پالیسی انتہائی اہم ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق جامع فریم ورک، قومی سلامتی کے پہلوں پر باہمی روابط کو تسلیم کرتی ہے۔ قومی سلامتی پالیسی ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ناگزیر ہے۔ حکومت نیعالمی صورتحال دیکھتے ہوئے پالیسی تشکیل دی،افواج پاکستان قومی سلامتی پالیسی کے وژن کے مطابق کرداراداکریں گی۔دوسری جانب مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ وفاقی کابینہ نے پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی ہے، یہ منظوری صحیح معنوں میں تاریخی کامیابی ہے۔معید یوسف کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ روز نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے پالیسی کی توثیق کی تھی، اقتصادی تحفظ کے ساتھ پالیسی پر اب سنجیدگی سے عمل کیا جائے گا،پالیسی مختلف شعبوں کی پالیسیاں بنانے میں معاون ہوگی۔معید یوسف کا کہنا تھا کہ پالیسی کی حمایت پر سول اور عسکری قیادت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، وزیر اعظم کی حوصلہ افزائی کے بغیر پالیسی کا منظور ہونا مشکل تھا، پالیسی کی کامیابی کا انحصار اس کے نفاذ پر ہے جس کی حکمت عملی تیار کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker